*ویلنٹائن ڈے کی حقیقت اور تباہ کاریاں
*ویلنٹائن ڈے کی حقیقت اور تباہ کاریاں* *14فروری* مغربی تہذیب نے بہت سے بے ہودہ رسوم و رواج کو جنم دیا اور بدتہذیبی اور بدکرداری کے نئے نئے طریقوں کو ایجاد کیا جس کی لپیٹ میں اس وقت پوری دنیا ہے اور بطور خاص مسلم معاشرہ اس کی فتنہ سامانیوں کا شکار ہوتا جا رہا ہے مختلف عنوانات سے دنوں کو منانے اور اس میں رنگ ریلیاں رچانے کے کلچر کو فروغ دینا شروع کیا اور اس کی آڑ میں بہت سی خرافات روایات اور بد اخلاقی و بےحیائی کو پھیلانے لگے ان ہی میں ایک *14 فروری* کی تاریخ ہے جس کو *یومِ عاشقاں* یا *یومِ محبت* کے نام سے منایا جاتا ہے اور تمام حدوں کو پامال کیا جاتا ہے بےحیائی اور بےشرمی کا مظاہرہ ہوتا ہے اور تہذیب وشرافت کے خلاف کاموں کو انجام دیا جاتا ہے اور ناجائز طور پر اظہار محبت کے لئے اس دن کاخاص اہتمام کیا جاتا ہے چند سال قبل یہ لعنت اس درجہ ہمارے معاشرہ میں عام نہیں تھی لیکن اب رفتہ رفتہ نوجوان طبقہ اس کا غیر معمولی اہتمام کرنے لگا ہے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات میں دلچسپی بڑھتی جارہی ہے اور گویا کہ یہ دن ان کے لئے دیگر تمام دنوں سے زیادہ اہمیت کا حامل بن گیا...